اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کی جنرل کونسل کے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن میں رضوان صادق خان صدر اور چوہدری جہانگیر جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، فیڈرل کیپیٹل کی جنرل کونسل کے اراکین اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ الیکشن کمشن کے ارکان میں ڈاکٹر رحیم اعوان، حماد طیفور عباسی، مہرین ملک آدم اور عظام چوہدری شامل تھے۔ دونوں امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سندھ،کے پی کے اور گلگت بلتستان میں پہلے ہی انٹرا پارٹی الیکشن ہو چکے ہیں۔