راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انجمن تاجران گوالمنڈی کے غیور تاجران نے صدر انجمن تاجران گوالمنڈی ملک شوکت حیات کاکزئی ، سینئر نائب صدر حاجی تسلیم شنواری ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حبیب خان و دیگر عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ آصف حیات ، طاہر نیازی، رائو عثمان، حاجی جمشید، صغیر ، عمران میمن، بشیر خان ، ندیم ہاشمی، ضمیر خان، نجیب خان ، عمر آفریدی، شہریار شنواری، جہانگیر خان، خالد خان ، وسیم نوید، رائو عاصم و دیگر تاجران نے شرکت کی اس موقع پر انجمن تاجران گوالمنڈی کے تاجران نے ملک شوکت حیات سے پرزور اپیل کی ہے کہ گوالمنڈی میںجلد از جلد الیکشن کروائیں جائیں ہم یہ چاہتے ہیں یہاں باضابطہ طور پر قانونی حیثیت کے مطابق الیکشن کروائے جائیں اور الیکشن میں اچھے اور صاف ستھرے لوگ حصہ لیں۔ ملک شوکت حیات اور حاجی تسلیم خان شنواری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح بہبود کیلئے عملی کام کیااور جو فیصلہ ہوتا ہے میرٹ پر کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ انجمن تاجران گوالمنڈی میں آپ جیسے ایماندار مخلص اور رزق حلال کھانے والوں کو آگے آنا چاہیے۔اس موقع پر ملک شوکت حیات نے تمام تاجروں کے اس مطالبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیںکہ یہاں الیکشن ہوں اور اس پر انشاء بہت جلد کام شروع کریں گے۔