لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا سی ای اوز، ڈی ای اوز کے انتخاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا شفافیت کا ویژن یقینی بنایا گیا ہے۔ ضلعی ایجوکیشن افسران کو میرٹ پر منتخب کر کے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا۔ اب بال سی ای اوز کے کورٹ میں ہے۔ سی ای اوز، ڈی ای اوز ڈسٹرکٹ لیڈرز ہیں۔ اپنے انتخاب کا حق ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب سی ای اوز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ضلعی افسران کو پبلک کیساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی بہتر بنانے کی سوچ کے ساتھ پرفارم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نجی سکولوں کے ساتھ بھی نرمی سے پیش آئیں اور غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔