اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت، ڈسپلن، تیاری اور عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ہم ہر وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈکوارٹرز کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا اور ایمرجنسی اور ہنگامی حالات میں تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاانکے ہمراہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے چیئرمین سی ڈی اے کی ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹرز منجیمنٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام کو ایمرجنسی میں ہنگامی صورت اور آگ سے بچاؤ کے سامان کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ فائر فائٹرز کی کارکردگی کا موک مشق کے زریعے جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر نہ صرف ایمرجنسی کی صورت حال میں عوام کی نہ صرف قیمتی جانوں کو بچاتے ہیں بلکہ املاک کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاری اور صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نکھارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں عوام کے تحفظ کیلئے سی ڈی اے نے عالمی معیار کی فائر فائٹنگ فورس تشکیل دی ہے۔ چیرمین سی ڈی اے کیدورے کے دوران فضا "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ایمرجنسی اور ریسکو ٹیموں نے اپنی جدید گاڑیوں، مشینری اور تربیت یافتہ عملے کے زریعے شاندار موک مشق کا کا مظاہرہ کیابعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر آئی سی ٹی اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک جامع تربیتی پروگرام کا آج سی ڈی اے ڈیزاسٹر اکیڈمی سیکٹر H-11 اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز کیا اس تربیتی پروگرام کا مقصد رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں ایمرجنسی کی صورت حال پر بہترین صلاحیتوں کے زریعے قابو پانے کے بارے میں معلومات اور موک مشق کے زریعے آگاہی فراہم کی گئی۔شرکاء نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کا انہیں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کی صورت حال میں آگاہی اور تربیت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔