اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تحت ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں شہر بھر کی بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے سینٹورس، زرغون پلازہ اور خداداد ہائٹس میں ڈرل مشقوں کا انعقاد کیاگیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفاء گولڈ مال میں بھی ڈرل مشقیں کی گئیں سائرن کی آواز سننے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد عمارتوں سے باہر نکل آئی اس موقع پر ماہرین نے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ڈرل ایکسرسائز کا مقصد جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔