افواجِ پاکستان ہمارا افتخار اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ارشد مجید چودھری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)افواجِ پاکستان ہمارا افتخار اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ملکی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ افواج اور عوام کا مشترکہ نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار ارشد مجید چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلگام کا من گھڑت واقعہ بھارت کی آخری بھونڈی چال ھے جو اسے بند گلی میں لے آئی ھے اور ہر لمحہ بدلتا بھارتی مؤقف اس کی واضح مثال ہیارشد مجید چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ غیور پاکستانی قوم افواج پاکستان کی جرات اور  عظیم دفاعی حصار کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور وطن عزیز کا ھر پیر و جواں اپنی بہادر اور جری سپاہ کے ساتھ کھڑا ہے اور انڈیا کو ناکوں چنے چبوانے کی عملی جد و جہد کا حصہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن