فلسطین کی آزادی کی راہ ہموارکی جائے، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پرپیغام  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع و جنت المعلی سمیت سرزمین حجاز کے مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی عالم اسلام کے اتحاد کی کنجی ہے ،مسلم حکمران اسلامی آثار بحال کرائیں، اتحاد کی قوت سے استعماری و صیہونی کے عزائم کو پاش پاش کردیں اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کریں،جنت البقیع وجنت المعلی کی بحالی کیلئے جدوجہد عشق رسالتؐ کا مظہر اور دنیا و آخرت میں نجات کی کلید ہے ، مسلمان قرآن و اہلبیت سے رشتہ جوڑیں اللہ کی نصرت کی کرامات کا ظہور آج بھی ہو سکتا ہے ،دنیا بھر کے مسلمان 8 شوال کو پرامن آواز احتجاج بلند کرکے عشق رسول ؐ ،محبت اہلبیت اطہار ؑ و جانثاری ٔ ِ مہات المومنین ؓوپاکیزہ صحابہ کبارؓکا ثبوت دیتے ہوئے امت مسلمہ کے زوال کے اسباب ختم کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

، انھوںنے کہا 8شوال کا سیاہ دن عالم اسلام کو جھنجھوڑ رہا ہے کہ  مسلم حکمرانوں اور عالمی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار کریں اسلام کی توقیر کی نشانیوں کی پامالی کو رکوائیں اور جو مقدس مقامات مسمار کر دئیے گئے ہیں ان کی عظمت رفتہ بحال کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن