لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی جانب سے پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی روکنے کے لئے موثر اقدام نہ کئے جانے کے باعث صوبائی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں آٹھویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی۔صارفین کے مطابق سبزیوں میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول55کی بجائے 70 سے 80، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم45کی بجائے60، آلو کچا چھلکا نیا درجہ سوم38کی بجائے50، پیاز درجہ اول 65 کی بجائے80 سے90، پیاز درجہ دوم55 کی بجائے70، پیاز درجہ سوم 50 کی بجائے 55 سے 60، ٹماٹر درجہ اول50 کی بجائے70، ٹماثر درجہ دوم 40کی بجائے50 سے60، ٹماثر درجہ سوم30 کی بجائے40، لہسن دیسی نیا310 کی بجائے400 سے420، لہسن چائنہ615 کی بجائے 730 سے750، لہسن جی ون340کی بجائے400، ادرک تھائی لینڈ375کی بجائے460 سے480، ادرک چائنہ375 سے440 سے460، کھیرا فارمی55 کی بجائے70، میتھی45 کی بجائے 60، بینگن60 کی بجائے70 سے75، بند گوبھی40کی بجائے 55 سے60، پھول گوبھی40کی بجائے50، شملہ مرچ70 کی بجائے90 سے100، بھنڈی170 کی بجائے 200 سے 220، شلجم 25 کی بجائے35سے40، اروی160کی بجائے 190 سے 200، مٹر55 کی بجائے70، کریلا170 کی بجائے200، سبز مرچ110کی بجائے140سے150، لیموں چائنہ105کی بجائے 200، ٹینڈیاں فارمی50کی بجائے 65 سے 70، گھیا کدو 75 کی بجائے90، پالک فارمی35 کی بجائے50، گاجر چائنہ60 کی بجائے80جبکہ گاجر دیسی25 کی بجائے30 سے35 روپے کلو فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول290 کی بجائے 380 سے400، سیب ایرانی درجہ دوم220 کی بجائے300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325 کی بجائے 450، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم250 کی بجائے300 سے320، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول190کی بجائے240 سے250، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم110کی بجائے 140سے150، کیلا درجہ اول درجن260 کی بجائے 300 سے320، کیلا درجہ دوم درجن175کی بجائے 240 سے250، کیلا درجہ سوئم درجن120کی بجائے 150 سے 160، امرود درجہ اول220 کی بجائے240 سے250، امرود درجہ دوم 160کی بجائے180، انار بدانہ760 کی بجائے 950 سے 1000، انار قندھاری درجہ اول465 کی بجائے550 سے570، انار قندھاری درجہ دوم 325 کی بجائے 400، انار دانے دار440 کی بجائے530 سے550، بیر95کی بجائے100، مسمی درجہ اول درجن195کی بجائے250، مسمی درجہ دوم درجن145کی بجائے160سے170، کنو سپیشل درجن425کی بجائے600، کنو درجہ اول درجن310 کی بجائے 400 سے420،کنو درجہ دوم درجن 180سے250، خربوزہ درجہ اول150 کی بجائے190سے200، خربوزہ درجہ دوم80 کی بجائے130سے140، پپیتا240 کی بجائے 320 سے340، سٹرابری درجہ اول365 کی بجائے500، سٹرابری درجہ دوم200 کی بجائے300، انگور سفید موٹا300 کی بجائے380 سے400،کھجور عراقی425 کی بجائے500، کھجور ایرانی480 کی بجائے600 اور کھجور اصیل 455 کی بجائے480 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔