عوام دریائے سندھ کو بچانے کیلئے متحرک‘ پی پی رہنما گمراہ کر رہے:جی ڈی اے

کراچی(کامرس رپورٹر)جی ڈی اے کے مرکزی رہنمائوں سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، سید زین شاہ ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سردار عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنمائوں کے بیان سندھ کے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دیئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا عوام دریائے سندھ کو بچانے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ایکنک ، این ای سی اور سی سی آئی میں اب  پیپلز پارٹی کی اداکاری نہیں چلے گی۔ ایک طرف صدر آصف زرداری کی اجازت سے بننے والے نئے کینال کا فیصلہ ہے تو دوسری طرف پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما کینال مخالف بیان دیکر سندھ کے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ جی ڈی اے رہنمائوں نے کہا خواتین کا عورتوں کے عالمی دن پر حقوق کیلئے آواز اٹھانا‘ سندھ کے پانی پر ڈاکہ کے خلاف مظاہرے قابل ستائش ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن