اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اورپرانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھاکہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے ۔جنرل جہانگیرکرامت سمیت ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ایٹمی دھماکے نہیں چاہتے تھے ۔جنرل جہانگیرکرامت نے کہا کہ ہمیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ داعش کمانڈرکی حوالگی جیسے واقعات پاک امریکا تعلقات میں نئی بات نہیں ۔سابق فارن سیکرٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اورنوازشریف سرنڈرکرنے پرراضی تھے۔چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔