جوآنہ بنگلہ، خان گڑھ(نمائندہ نوائے وقت، نمائندہ خصوصی)رنگ پور پولیس نے آٹھ لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔کمہارگینگ سمیت 2اشتہاری ملزم بھی گرفتار۔پولیس تھانہ رنگ پور کے ایس ایچ او ذیشان شاہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرراناحنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوے سلیما کمہار گینگ کے ممبران حسن عرف حسنی کمہار اور یامین عرف مینا کمہارکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو قیمتی سولر موٹریں مالیتی 4لاکھ روپے برآمد کرلیں۔دوسرے وقوعہ میں صابر سکنہ ملتان جو رنگ پور میں بکریوں کی چوری میں ملوث تھا اس کے قبضے سے دو بکرے اور دوبکریاں مالیتی دولاکھ بیس ہزار برآمد کرکے مدعی ملک عثمان کے حوالے کردیں اور دیگر مقدمات میں ڈیڑھ لاکھ کی ریکوری کرکے مدعیان کے حوالے کی ۔تیسرے وقوعہ میں مشتاق مسیح نامی منشیات فروش کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے بندحوالات کرردیا۔اورچوتھے وقوعہ میں دو کس مجرمان اشتہاری محمد شاہدتھہیم اور اسلم تھہیم ساکنان کھوکھرا سجاول کو گرفتار کرکے بند حوالات کر دیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی ایسی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔