لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزمان عاشق اور عمیر کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان دکانداروں اور شہریوں کیساتھ فراڈ و دھوکہ سے جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان مختلف مقامات بدل بدل کر جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عاشق اور عمیرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔