4منشیات فروش گرفتار‘20لیٹر شراب ‘ایک کلو سے زائدآئس برآمد

لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے شہر میں منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بتاہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف یکے بعد دیگر کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ڈولفن ٹیم نے شاہ عالمی چوک کے قریب مشکوک شخص کو چیک کیا‘ملزم سے 20 لیٹر دیسی شراب کا کین برآمد کر لیا۔ڈولفن سکواڈ نے کریم بلاک، سبزی منڈی، ساندہ سے بھی 3 پیشہ ور منشیات فروشوں کو دھر لیا ہے۔ملزمان کو منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔ملزمان سے مجمو عی طور پر 1275 گرام سے زائد آئس کے 3 پیکٹ برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان منشیات کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔گرفتار ملزمان زبیر،افتخار،خالق اورآصف کو کارروائی کیلئے تھانہ موچی گیٹ،گلشن اقبال اور تھانہ ساندہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن