گوجرخان(نامہ نگار) نو تعینات ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن جاتلی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کوئی جتنا بھی اثرو رسوخ والا ہو بجلی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات اور خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی صارف سے بھی گزارش ہے کہ جہاں بھی بجلی چوری نظر آئے وہ میرے نمبر پر رابطہ کریں اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا صارفین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے صارفین کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ایس ڈی او جاتلی نے گاؤں جاتلی میں پچھلے کئی دنوں سے خراب ٹرانسفارمر چارج سنھبالتے ہی پہلے دن تبدیل کروا کر صارف کے دل جیت لیے سماجی شخصیت راجہ محمد علی کا اظہار تشکر، گاؤں جاتلی پولیس اسٹیشن والی گلی میں لگا 50 KV کا ٹرانسفارمر جو پچھلے دنوں جل گیا تھا جس پر لائن سپرٹینڈنٹ میاں عمران کی ہدایت پر فوری بجلی کی بحالی کے لیے علی رضا اور ان کی ٹیم نے 200 KV کی ٹرالی نصب کر لی اور نو تعینات ایس ڈی او انیس الحسن کو اس خراب ٹرانسفارمر کے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اپنی تعیناتی کے پہلے دن ٹرانسفارمر تبدیل کروا کر صارفین کے دل جیت لیے جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ محمد علی اہل محلہ نے ایس ڈی اور ان کی ٹیم کا نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔