گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول کا گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ/وزیرآباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد  نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 25 ہزار 445 سے زائد چھاپہ مارکاروائیاں کیں،خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 8افراد گرفتاراور 52 ناجائز منافع خوری میں ملوث چکن شاپس،پھل و سبزی فروشوں،قصابوں اور کی دکانوں سمیت متعدف گودام سیل کئے گئے.ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ماہ رمضان میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مارکاروائیاں کریں،صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن