صدارتی انتخابات‘ پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے صدارتی انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے ہیں، ارکان اسمبلی پرامن اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا،جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مزید الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں، نقص امن کا باعث بننے والے شر پسند عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن