ٹرین حادثے کے مقام پر  امدادی سرگرمیاں  جاری 

ریتی اسٹیشن(پی پی آئی ) ٹرین حادثے کے مقام پر رات دیر تک  امدادی سرگرمیاں  جاری تھیں،دونوں ٹریک سے ملبہ ہٹادیا گیا ہے جبکہ ضروری مرمت بھی جاری ہے،UPٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائون ٹریک کو آپریشنل کرنے کی کوشش جاری ہے،دونوں ٹریکس کی مکمل بحالی کا فیصلہ ریلوے انتظامیہ تکنیکی جائزے کے بعد کرے گی۔ حادثے میں 65افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔علاوہ ازیں ڈی جی رینجرز (سندھ)نے ٹرین حادثے کے مقام کا دوبارہ دورہ کیا۔ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ)نے جاری امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن