ڈاکٹر تنویر حسین کی کتابیں ’’اصناف ادب اُردو‘‘ ’’مزاج بخیر‘‘ شائع ہوگئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈاکٹر تنویر حسین کی 2کتابیں ’’اصناف ادب اُردو‘‘ اور ’’مزاج بخیر‘‘ شائع ہوگئیں۔ ’’اصناف ادب اُردو‘‘ میں شاعری اور شعری اصطلاحات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ بیش لفظ میں کہا گیا ہے کہ اُردو اصناف پر علیحدہ علیحدہ کتابیں تو شائع ہوئی ہیں مگر کوئی کتاب ایسی نہیں ملتی جس میں تمام اصناف کی تعریف، فنی جائزے اور تاریخ و ارتقاء پر بحث کی گئی ہو۔ ’’مزاج بخیر‘‘ کتاب طنز ومزاح پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے بارے میں سید ضمیر جعفری، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اور بشریٰ رحمن نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن