سنجوال کینٹ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں خصوصی افراد کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ا سکی نظیر گزشتہ ادوار میں ہیں ملتی ،محکمہ سماجی بہبود حکومت پنجاب ملتان اور غیر ملکی این جی او کی جانب سے اٹک کے 300خصوصی افراد میں وہیل چیئرکی تقسیم احسن اقدام ہے، پہلے فیز میں 250خصوصی افراد اور50وہیل چیئرز ضلع اٹک کے مختلف ہسپتالوں میں فراہم کر دی گئی ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا نے شادی ہال میںسوسائٹی فورسپیشل پرسن کے زیر اہتمام دی چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈئے سینٹ پاکستان کے تعاون اور محکمہ سماجی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے 300وہیل چیئر کی تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔