ہیڈمسٹریس روبینہ یونس  33سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائرہوگئیں

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایم سی ماڈل گرلزھا ئی سکول ٹیکسلاکی ہیڈمسٹریس روبینہ یونس ،اپنی  33 سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے محکمہ تعلیم پنجاب سے ریٹائرہوگئیں،ٹیکسلامیونسپل ماڈل سکول کااجراء 1992/93میںعمل میںلایاگیاتھا،ا ور ٹیکسلا شہر میںاس وقت کے چیئرمین بلدیہ حاجی ملک عمرفار وق نے مقامی طورپرطلبہ وطالبات کوبہترین سہولیا ت فراہم کرنے کی خاطرمیونسپل ماڈل سکول کاافتتا ح کیا،اور،ریٹائرہونے والی خاتون محترمہ روبینہ یو نس کوانٹرویوٹیسٹ میںکامیابی کے بعدہیڈمسٹریس مقررکیا،متذکرہ سکول میںبہترین فرض شناس لیڈی ٹیچرسٹاف نے خوب محنت کرکے میونسپل ماڈل سکول کوکلاس ون سے کامیابی کی زینے کی طرف پروان چڑھایا،جومرحلہ وارترقی کی منازل طے کرتے ہو ئے 2002میںمحکمہ تعلیم  پنجاب نے نئی پالیسی کے تحت صوبہ بھرکے تمام میونسپل ماڈل تعلیمی اداروں کوا پنے زیرانتظام لے لیا،متذکرہ سکول کی بہترین کار کردگی کے نتیجہ میںضلع بھرمیںمیٹرک کے نتائج  بہت شاند ارآ ئے، بعدازاںسکول کی تعلیمی کارکردگی کامر حلہ وارجائزہ لینے کے بعدمتذکرہ سکول کوصرف طالبات کیلئے مختص کردیاگیا،اورابتدائی کلاسوںمیں زیرتعلیم طلبہ کوبوائزھائی سکولوںمیںمنتقل کردیاگیا ،2012؁ء سے لے کر2024؁ء تک متذکرہ سکول ٹیکسلاکی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے طالبات کیلئے مختص کردیاگیا،اورموجودہ حالات میںسکول میںزیرتعلیم طالبات کی تعداد1550کے لگ بھگ ہے،ہیڈمسٹریس محترمہ روبینہ یونس کی کاوشوںسے طالبات کے بڑھتے ہوئے داخلوںکے پیش نظر سکول کی عمارت کوبھی اپ گریڈکیاجاتا رہا، محترمہ رو بینہ یونس نے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 9جنوری کے مو قع پراپناچارج سکول میںتعینات محترمہ میڈم نا ظمین فاطمہ کے حوالے کردیا،ا س امیداوریقین کے ساتھ کہ سکول میںموجودسٹاف ادارے کی سا بقہ بہترین تعلیمی تاریخ اورشاندارساکھ کوبحال وبرقرا ر،رکھنے میںکوئی کسرباقی نہیںچھوڑیںگے، در یں اثناء ٹیکسلاشہرکی متعددشخصیات سابق کونسلران بلدیہ حاجی ملک عارف جمیل گجر، معاون خصوصی ایم پی اے ٹیکسلاحاجی ملک طاہرمحمودطاہری،ملک اللہ دتہ اعوان،شیخ ضیاء الدین کشمیری،محمداعظم فاروقی، ملک عمیس رشید،نے میونسپل ماڈل سکول کوبہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے اورانتظامی صورتحال کوذ مہ دارانہ اندازمیںچلانے پرمحترمہ روبینہ یونس کوا ن کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے،اوران کی تعلیمی ادارہ کی بہترین نتائج پرمبنی خدمات پرا نہیںمبارکباددی ہے۔

ای پیپر دی نیشن