رینجرز‘ سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن، متعدد ٹھکانے تباہ، ملزم گرفتار

کراچی (سٹاف رپورٹر) رینجرز سندھ اور پولیس نے گھوٹکی موریوشر گوٹھ میں چاندی شر اور موریو شر گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاری میں ملوث ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 4 ایس ایم جی بمعہ میگزین، 500 عدد رائونڈز ایس ایم جی، 4 ایمونیشن پوچ، 5 موبائل فون  اور ایک سوئی ناردرن گیس کمپنی سے چھینا گیا ٹریکٹر برآمد ہوا۔ آپریشن کے دوران چاندی شر اور موریو شر گینگ ڈکیتوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن