کلر سیداں میں ہر لاقانونیت کے پیچھے بلدیہ،انتظامیہ ہے ، اعجاز بٹ 


 کلر سیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیدا ں کے صدر سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ نے کلرسیداں میں روزبروز تجاوزات میں بھاری اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں ہر لاقانونیت کے پیچھے بلدیہ اور انتظامیہ کے لوگ ہوتے ہیں یہ خود ہر برائی کے سرپرست اور سہولت کار ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں میں سینکڑوں ریڑھیاں کام کرتی ہیں 90 فیصد سے زائد ریڑھی بانوں کا تعلق دوردراز کے اضلاع اور دوسرے صوبوں سے ہے تمام بازار ریڑھیوں سے اٹے ہوئے ہیں پنڈی چوآ روڈ پر سب سے ذیادہ تجاوزات ہیں فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں سڑک پر ریڑھیاں شولڈرز پر موٹرسائیکل پارکنگ قائم ہیں جس کی وجہ سے صبح سے رات تک نہ صرف گاڑیوں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں بلکہ پیدل چلنے والے بھی راستے کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوآروڈ کی تنگ سڑک پر پہلے انتظامیہ نے سہولت بازار قائم کیا جہاں خریداری کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے اب اسی انتظامیہ نے نجی بنک کے سامنے دیگراضلاع سے آئے لوگوں کو مبینہ طور پر چار چار ہزار کی بھتہ وصولی کے بعد انہیں سڑک پر ٹھیئے قائم کر دیئے ہیں شہری اس غیر قانونی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے بلدیہ اور انتظامیہ ان ٹھیوں کو اپنے دفاتر کے احاطہ میں منتقل کرے تاکہ سڑک پر گاڑیوں کی امدورفت ممکن ہوسکے

ای پیپر دی نیشن