حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجو کیشن ، ایم پی اے ثانیہ عاشق کاکہنا ہے کہ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اور قابل فخراثاثہ ہیں۔اساتذہ، والدین ،اور دیگر شعبہ ہاے زندگی کے سرکردہ افراد کی خصوصی توجہ ، محبت ،پیارسے ان خصوصی بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کرکے انہیںمعاشرے کا ذمہ دار اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبہ بھر میں کے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور خصوصی بچوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔