واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کے دوسرے ملکوں کے لئے ٹیرف کا ذکر کرتے ہوئے تضحیک آمیز رویہ اپنایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ملک ٹیرف ڈیل کے لئے میرے قدموں میں گرے جا رہے ہیں۔ فون پر فون آرہے ہیں۔ ٹرمپ نے خود پر تنقید کرنے والوں کی بھی نقلیں اتاریں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کر سکتا۔