شہری لاکھوں روپے، قیمتی اشیاء گنوا بیٹھے، 3 کاریں، 7 موٹرسائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔ ڈاکوؤں نے شا د ما ن میںولیدکے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لا کھ روپے ،سا ندہ میںسرفراز کی فیملی کو یر غما ل بنا کرساڑھے4 لا کھ روپے ،با ٹا پور راشد کی فیملی سے 3لا کھ28ہز ار روپے ،جو ہر ٹا ئو ن زبیر کی فیملی سے3لا کھ روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، مزنگ میں خالد سے2لاکھ30ہزارروپے،موبائل فون،چوہنگ علی سے موٹرسائیکل ،37ہزار روپے، موبائل فون ، سبزاہ زار میں بلال سے موٹرسائیکل، موبائل فون،غازی آباد نوازش سے 50ہزار، موبائل فون ، شاہدرہ میں سلیم سے10ہزار نقدی، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے ڈیفنس،گلبرگ اور نشتر کالونی سے3کاریں، مسلم ٹاؤن سے رکشہ جبکہ مزنگ، شادمان، نشتر کالونی، رنگ محل، مصری شاہ، اقبال ٹاؤن اور باٹا پور سے7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن