قصور (نمائندہ نوائے وقت) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ قصور کے نواحی گاؤں موضع تاراگڑھ چک 44 میں اشفاق احمد کی شادی کی تقریب میں نامعلوم نے ہوائی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 50 سالہ مختار احمد پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔