تھائی لینڈ (نوائے وقت رپورٹ) میانمار کے سکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب کرا لیے گئے۔ تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو بنکاک سے رخصت کیا۔ میانمار میں بازیاب پاکستانیوں کا واپس آنے والا یہ دوسرا گروپ ہے اور اب بھی تقریباً 500 پاکستانی مرد و خواتین پھنسے ہوئے ہیں۔