قذافی سٹیڈیم کے اردگرد ڈولفن،پی آر یو کی مسلسل پٹرولنگ  

لاہور(نامہ نگار) قذافی سٹیڈیم میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ کے موقع پر لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سٹیڈیم کا دورہ کر کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی پلان تین درجاتی حصار پر مشتمل ہے، جس کیلئے 3 ہزار سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل گشت پر مامور ہیں۔قذافی سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے سٹیڈیم اور گردونواح کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے میچ ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے افسران و جوانوں کو پلان وڈیوٹی کی نوعیت بارے بارے آگاہ کیا۔ڈیوٹی پر مامور اہلکاران اور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اورکہا کہ قذافی سٹیڈیم کے اردگرد ڈولفن،پی آر یو اوردیگر پٹرولنگ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں۔تمام ناکوں کی نگرانی متعلقہ سپروائزری افسران خود کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن