لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احد امین ملک نے کہا ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ موجودہ عالمی و مقامی اقتصادی صورتحال ایسے متفقہ لائحہ عمل کی متقاضی ہے جس میں حکومت، صنعتکار، تاجر، سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے یکجا ہو کر معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔ انڈسٹری کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔