نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) دیہی مراکزصحت اور بنیادی مراکز صحت کو پرائیویٹ کرنے کامعاملہ‘ نارنگ منڈی کے تمام بنیادی مراکز صحت بند دیہی مرکز صحت نارنگ میں صرف ایمرجنسی بچوں میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام زچہ بچہ پروگرام کھلا رکھا گیا ہے باقی تمام شعبے بند کر دئیے گے ہیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے احتجاج کیا ۔ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہمیں صحت کی سہولیات بھی میسرنہیں ہیں ہسپتال بندہیں کدھر جائیں مریضوں کا شدید احتجاج دور دراز سے آنے والے خوار ہونے لگے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مطالبات کی منظوری تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے ہم نے اپنی زندگیاں محکمہ صحت کو دی ہیں نجکاری کسی صورت بھی نہیں ہونے دیں گے ۔