کراچی میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری .فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق . رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن.بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر سمیت چونتیس افراد کوحراست میں لے لیا.

10 اپریل 2013 (13:41)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول راشد پراپرٹی ڈیلرتھا، ادھرنصرت بھٹو کالونی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محمد علی نامی شخص کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب کرنال بستی،پرانی سبزی منڈی، رنچھوڑلائن،رابعہ سٹی ،لائنز ایریا اور لیاقت آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھتہ خوراورگینگ وار کے ٹارگٹ کلرز سمیت چونتیس جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر انکے قبضے سےمختلف اقسام کا جدید اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے دو مورچے بھی مسمار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے، دوران آپریشن رینجرزکی بھاری نفری نےعلاقےکےداخلی اورخارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا تھا جبکہ گھر گھر کی تلاشی بھی لی گئی.