آرمینیا  نے کارا باغ میں 10 لاکھ بارودی سرنگیںبچھائیں،آزر بایجان


اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )آزر بایجان حکومت کا کہنا ہے کہ دو ہزار بیس میں شکست خوردہ آرمینیا نے مقبوضہ علاقہ خالی کرتے وقت کارا باغ کے علاقے میں دس لاکھ سے ذائد مائنز بچھائیں جن سے اب تک ڈھائی سو زا ئد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت سویلین آبادی کی ہے ، اقوام متحدہ کے صحافیوں کے ایک وفد سے باکو میں بات کرتے ہوئے صدر آزربایجان کے خصوصی نمائندہ برائے اغدام ڈسٹرکٹ کارا باغ آزار ایمانوف کا کہنا تھا کہ آرمینیا نے آزد بایجان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ان علاقوں کو  بارودی سرنگوں سے بھرا دنیا کا سب سے بڑا علاقہ بنا دیا ہے جسے مکمل طورپر صاف کرنے میں تقریباً پچیس سال اور اربوں ڈالر کی لاگت آئے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام عالم کے قوانین کی پامالی کرتے ہوئے آرمینیا بارودی سرنگیں بچھائی جانے والے علاقوں کے نقشے دینے سے لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہا ہے جو ان کے کام کو مزید مشکل بنا رہا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران چار ہزار سے  زا ئد آزر بایجان کے شہری لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کی لاشیں اجتماعی قبروںسے دریافت کی جا چکی ہیں جن میں سے اکثر کی شناخت کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ 

باکو کی 
فرانزک لیباریٹری اس حوالے سے دن رات کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آزر بایجان اپنے شہریوں کی واپسی یا موت کی صورت میں آرمینیا سے ان لوگوں کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جو پورا  نہ ہونے کی صورت میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن