اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی متحرک ہو گئی۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 500 مشتبہ اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی۔ ریاست مخالف آن لائن مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ نادرا کے ساتھ ملکر شناخت کا عمل جاری ہے۔ تصدیق کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔