فیصل آباد میں4 مقابلے: سب انسپکٹر جاں بحق‘  4ڈاکو ہلاک‘ ایک گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چار مقابلوں میں تھانیدار جاں بحق جبکہ 4 ڈاکو ہلاک اور ایک کوگرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ باہلک پولیس نے انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر احمد رضا کی سربراہی میں خطرناک اشتہاری ملزموں اظہر کچھی وغیرہ کی گرفتاری کے لئے 607 گ ب میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے اے ایس آئی احمد رضا دم توڑ گیا۔ ملزم اظہر کچھی نے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے قریب سی سی ڈی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم کامران علی ہلاک ہوگیا۔ اہلکار اشتہاری ملزم گلفام شاہ کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ 105 گ ب کے قریب ڈاکوئوں کا گروہ ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہا تھا۔ پولیس سے آمنا سامنا ہونے پر ایک ڈاکو فیصل مارا گیا ۔؎تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس زیرحراست ملزم شعبان کو ریکوری کے لئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں ملزم کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے حملہ کردیاجوابی کارروائی میں ایک مارا گیا اور دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن