لاہور (خصوصی نامہ نگار)دفاعِ وطن کے تقاضوں سے آگاہ، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ محراب ومنبر،دفاع وطن کیلئے ہر طرح کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ’’دفاع ِ وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی تحسین اوربھارتی جارحیت کی مذمت‘‘کے سلسلے میں ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ علماء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔