وفاقی ٹیکس محتسب نے جنت ابوذر کو ڈیجیٹلائزیشن کی ایڈوائزر مقرر کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جنت ابوذر کو ڈیجیٹلائزیشن کی ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے جو بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ہیں۔ جنت ابوذر ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایف ٹی او کے آپریشنل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن