پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس843 پوائنٹس کم ہوکر 34ہزار کی حد کھوبیٹھا جبکہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس843 پوائنٹس کی کمی سے 34ہزار کی حد کھوبیٹھی۔ کاروباری ہفتہ 34,111 سے شروع ہوکر 33,267 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 1223 پوائنٹس کےبینڈ میں کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کی ہفتے کے دوران بلندترین سطح 34382 جبکہ کم ترین سطح 33159 رہی۔ کاروباری ہفتے کے دوران 95 کروڑ شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے ہوئے۔ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 70 ارب 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن70 ارب روپے کم ہوکر 6305 ارب روپے ہو گئی۔گزشتہ کاروباری ہفے میں زرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر دباؤ کا شکار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوا۔ ہفتے کے دوران ڈالر 160.17 سے کم ہوکر 159.96 پر بند ہوئی۔ ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 160.22 جبکہ کم ترین 159.65 رہی۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار ہفتے میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا۔ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 161 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا۔