مظفرگڑھ(نامہ نگار) تھرمل پاور سٹیشن کے ملازمین حکومت کی جانب سے تھرمل پاوراسٹیشنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج رہے اور گزشتہ روز بھی تھرمل پاور اسٹیشن میں ہڑتال کی ۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک پاور یونین ہمایوں مسعود گجر کا کہنا تھا کہ حکومت کی ملازمین کے خلاف بنائی جانے والی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،تھرمل پاوراسٹیشنز کی نجکاری ظلم ہے جس کی ملازمین بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ پروموشن کیسز کا خود ساختہ التوائ،ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ کرنا اور محنت کشوں کا معاشی قتل ناقابل منظور ہے۔ مطالبات جب تک منظور نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر سجاد احمد ریجنل سیکریٹری،دلمیر حسین ریجنل جوائنٹ سیکریٹری،علی احمد جوئیہ زونل چئیر مین،عصمت خان کنڈی سیکریٹری نشر واشاعت،محمد اکرم کاٹھیہ زونل سیکریٹری اور الیاس مئیو زونل چیئرمین نے بھی ہڑتالی ملازمین سے بھی خطاب کیا۔