بہاولنگر:انجمن آڑھتیان کے انتخابات:راؤ سلیم گروپ کی کامیابی یقینی

بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت) انجمن آڑھتیان کے انتخابات گہم گہمی عروج پر پہنچ گئی۔دونوں گروپوں کی طرف سے کاغذات جمع کرانے کے بعد کمپئین کے سلسلہ ڈور ٹو مہم جارہی ہے۔راؤ سلیم گروپ کے امیدوار برائے صدارت عبدالستار قریشی اور جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نوید مظبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔ دوسری اس گروپ کو غلہ منڈی کے بڑے گروپوں جن میں راجپوت برادری ،قریشی برادری،رحمانی،آرائیں،ملک اور دیگر مخلوط برادریوں نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے جسکے بعد اس گروپ کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے۔ اس موقع پر راؤ محمد سلیم گروپ چیئرمین نے کہا کہ15مارچ کا دن ہماری فتح کا دن ثابت ہو گا اورمخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن