رمضان نگہبان پیکج ، کلر سیداں کے مستحقین کو پے آرڈرز کی صورت میں مالی امداد کا سلسلہ جاری

 کلر سیداں(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت کلر سیدا ں کے مستحقین کو پے آرڈرز کی صورت میں مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کی ایم سی اور یوسیز میں 2025 پے آرڈرز وصول کرنے کے بعد انہیں مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز 4200 مزید بے آرڈرز وصول ہونے کے بعد انہیں متعلقہ سیکرٹریز یوسیز کے حوالے کر دیا گیا ہے تا کہ مستحقین کو بروقت مالی امداد  کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر  معمر مرد و خواتین نے شکایت کی ہے کہ ان  کے انگوٹھے میچ نہ ہونے کی وجہ سے رقم کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ نادرا دفتر میں  اپنی بائیو میٹرک آپ ڈیٹ کروانے کے باوجود بھی ان کے انگوٹھے میچ نہیں ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن