شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سیاسی و سماجی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے دوری امت مسلمہ کے زوال کی اہم وجہ ہے،مغرب ہماری نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے، ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں ہے اسلامی تعلیمات میں زندگی کے ہر پہلو کے حال اور مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کر تی ہیں انسان کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہونے میں مضمر ہے ۔