ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے میں آئے جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق تبوک ریجن میں کالی گھٹاں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ حائل ریجن میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی اور علاقہ برفباری کا منظر پیش کرنے لگا۔