لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز مشن کلین کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔مشن کلین میں 3 سو سے زائد مشینری سے زائد مشینری بھی فیلڈ میں موجود رہی ۔ اضافی مشینری میں 57 ڈمپرز، 28ایکسکویٹرز، 66 ٹرالیاں اور 17 لوڈرز شامل ہیں جو شہر میں معمول کی آپریشن کے ساتھ بیک لاگ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ ادارے کے تمام افسران اور14 ہزار سے زائد ورکرز شہر میں صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ڈیوٹی پر معمور ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔