نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کل سے لاہور میں شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 10 سے 12 جنوری تک لاہور میں ہو گی ۔ ڈیپارٹمنٹ اور صوبوں کی 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مرد و خواتین کیلئے مختلف کیٹیگریز میںمقابلے ہونگے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خواجہ ادریس اور سیکرٹری معظم خان نے اعلان کیا کہ 8 اپریل کو کراچی سے "ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس" کا آغاز کیا جائیگا، جس میں مقامی کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ اگلے سال غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائیگا۔۔ سائیکلنگ کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور  ادارے ٹیمیں بحال کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن