گوجرانوالہ:کمیٹی ہال اروپ میں میڈیکل سکریننگ کیمپ

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمیٹی ہال اروپ میں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد،مریضوں کے ڈیجیٹل ایکسرے کئے گئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ملک حنیف اعوان،ملک امتیاز اعوان،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی آصف الطاف بھنڈر،سیٹھ ریاض علی و دیگر نے کیمپ کا جائزہ لیا اور عملے کے کام کو سراہا۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہو لڈر حلقہ پی پی 65 بیر غلام فرید نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے انقلابی اقدامات کی بدولت عوام کو ان کی دہلیز پر نہ صرف علاج اور ٹیسٹ کی سہولیات مل رہی ہیں بلکہ انہیں ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لیے اسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن