لاہور(کامرس رپورٹر)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور اور یونیسف کے درمیان شراکت داری کے حوالے سے سال 24-2023 کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آئندہ سال کے نتائج پر مبنی ورک پلان کا جائزہ لیا گیا اور سال 2025 کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈاکٹر آصف طفیل نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب اور یونیسف کے درمیان طویل المدتی شراکت داری قائم ہے اور حکومت پنجاب مستقبل میں بھی یونیسف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پر ہے۔