ایران، سردی کی شدید لہرکے باعث سکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے

تہران (این این آئی)ایرانی حکام نے سردی کی لہر میں شدت کے پیش نظر ملک بھرکے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ایران کے کم از کم 20 صوبوں میں تمام سکول، تعلیمی مراکز، بنک اور سرکاری دفتر ہفتے کو سخت سردی کی وجہ سے بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران کے علاوہ سخت سردی سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ایران کے شمال مشرقی ، مشرقی اور مغربی صوبے شامل ہیں۔ ان میں مغربی آذربائیجان، کردستان اور کرمان ، گیلان کے نام بطور خاص آتے ہیںحکام کے مطابق بندشوں کا یہ فیصلہ موسمیاتی پیشن گوئی کے بعد کیا گیا ہے جس میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کی پیش گوئی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن