ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ، علی الیاس کا اعزاز کا کامیاب دفاع 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔علی الیاس نے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، وہ تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں علی الیاس ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پاکستانی سائیکلسٹ نے 21 اعشاریہ 4 کلو میٹر کا فیصلہ 26 منٹ 30 اعشاریہ 556 سیکنڈز میں طے کیا، ان کی اوسط سپیڈ 48 اعشاریہ 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا جبکہ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنیوالے تھائی لینڈ کے سائیکلسٹ ایک منٹ 14 سیکنڈز پیچھے رہے۔

ای پیپر دی نیشن