لاہور(نامہ نگار)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سبط حسن نے کہا لاہور کے کالجوں میں بھتہ خوری، شرپسندی اور بدمعاشی کلچر کو ختم کرنے کیلئے پی ایس ایف حکمت عملی بنائے گی اورنوجوان نسل کو بدمعاشی کلچر سے نکال کر دم لیگی۔ وہ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں لاہور کے مختلف کالجز کے طلباء وفد سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کر رہے تھے۔