لاہور (لیڈی رپورٹر) انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہونے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود نگران اور پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا۔ انٹر کے پرچوں کی مارکنگ جون ،جولائی میں کی گئی تھی۔ انٹر کے سالانہ امتحانات کا انعقاد اپریل میں کیا گیا تھا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مارکنگ کا کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ نہ ملنا ناانصافی ہے۔ مارکنگ کا معاوضہ جلد ادا نہ کیا گیا تو اگلی بار مارکنگ ڈیوٹی نہیں کرینگے۔ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ مارکنگ ختم ہوتے ہی سٹاف کا معاوضہ مل سکے۔ بورڈ حکام کے مطابق تمام عملے کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ 10روز میں کردی جائے گی۔